. . کلی پہ بیٹھی کسی تتلی پر جھکا ہے کوئی اُجالے جلوے کسی بے خبر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais
. . سنا ہے شوخ ، خوشی سے جو کھلکھلا اُٹھے طلائی جھرنے ہنسی کو ٹھہر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . سنا ہے دِیویاں اُس کی کنیزِ اَدنیٰ ہیں خزینے پاؤں تلے خشک و تر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . سنا ہے خواب اُنہیں اِس لئے نہیں آتے کہ خواب سب ہی کسی اَعلیٰ تر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . سنا ہے خوشبو کے تالاب میں نہا دھو کر نسیمِ صبح کو تن زیب کر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais
. . بدن کی چاندنی کو دُھوپ جب لگاتے ہیں قمر مریخ کے ، ہالے کمر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais
. . سنا ہے خوشبو کی بارِش ہے گُل بدن کا وُجود گلاب راستے خوشبو کے گھر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
