. . سنا ہے دِیویاں اُس کی کنیزِ اَدنیٰ ہیں خزینے پاؤں تلے خشک و تر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . پکار اُٹھتے ہیں یہ نقل ہے حنا کی مری جو نقش غور سے تتلی کے پر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais
. . سنا ہے خوشبو کے تالاب میں نہا دھو کر نسیمِ صبح کو تن زیب کر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais
. . سنا ہے خوشبو کی بارِش ہے گُل بدن کا وُجود گلاب راستے خوشبو کے گھر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . جو خواب دیکھتے بھی ہیں تو صرف شیش مَحَل سو خود بھی جلوے رُخِ فتنہ گر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . سنا ہے خواب اُنہیں اِس لئے نہیں آتے کہ خواب سب ہی کسی اَعلیٰ تر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry
. . بدن کی چاندنی کو دُھوپ جب لگاتے ہیں قمر مریخ کے ، ہالے کمر کے دیکھتے ہیں . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais
