محبت کے دِلکش نگینے سلام
مبارَک ، مقدس مہینے سلام
اے قرآن آوَر ، اے وِجدان گر
اے بخشش کے روشن خزینے سلام
اَذانوں کی ٹھنڈک ، نمازوں کی خوشبو
بہت رُوح پرور قرینے سلام
نگاہوں میں توبہ کی رِم جھم کے پھول
تلاوَت سے پُر نُور سینے سلام
عجب رُوح کا منّ و سلویٰ ہے تُو
کرم ہی کرم کے سفینے سلام
سکھاتا ہے غلبہ ہمیں نفس پر
ترقی کے پُر نُور زینے سلام
منا لے جو رَب قیسؔ رَمضان میں
کہیں اُس کو گیارہ مہینے سلام
#شہزادقیس
.