دَھندہ کب ہے یہ اَدبی دَفتر ہے
بھاؤ اَشعار کا مقرر ہے
صرف آزاد نظم لکھنے کا
بیس لفظوں کا ایک ڈالر ہے
فی غزل پندرہ پر میں لا دُوں گا
ریٹ ویسے تو کافی اُوپر ہے
پیشہ وَر لوگوں کو ہی لکھنے دیں
آپ خود نہ لکھیں تو بہتر ہے
ایک نو کی بھی چل رہی ہے کتاب
اَپنی ریشو تو ایک چار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
#شہزادقیس
.