Shahzad Qais Logo

Shahzad Qais

    • Book :: Laila
    • Contact Me
    • Download
    • Gallery
    • Recent
    • ردیف قافیہ بندش خیال لفظ گری
  • . . پکار اُٹھتے ہیں یہ نقل ہے حنا کی مری جو نقش غور سے تتلی کے پر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry #ShahzadQais

  • . . کلی پہ بیٹھی کسی تتلی پر جھکا ہے کوئی اُجالے جلوے کسی بے خبر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry #ShahzadQais

  • . . سنا ہے شوخ ، خوشی سے جو کھلکھلا اُٹھے طلائی جھرنے ہنسی کو ٹھہر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . بتوں کا واسطہ دے کر پجاری پہنچے ہُوئے غبارِ راہ سے دامن کو بھر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . سنا ہے دِیویاں اُس کی کنیزِ اَدنیٰ ہیں خزینے پاؤں تلے خشک و تر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . سنا ہے مندروں میں اِس لیے نہیں جاتے کہ بُت بھی سجدے ، مہا بُت کو کر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . حیا کی برق دَرخشاں ہے شوخ آنکھوں میں جواہرات کرشمے گہر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry #ShahzadQais

←Previous Page
1 … 620 621 622 623 624 … 1,681
Next Page→

Shahzad Qais