Shahzad Qais Logo

Shahzad Qais

    • Book :: Laila
    • Contact Me
    • Download
    • Gallery
    • Recent
    • ردیف قافیہ بندش خیال لفظ گری
  • . . سنا ہے زینہ اُترتا ہے یوں وُہ مست غزال کہ حرف چٹکلے زِیر و زَبر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . سنا ہے بس سے ہو باہر اَگر مسیحا کے تو خاک قدموں کی تجویز کر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry #ShahzadQais

  • . . سنا ہے بادَلوں پہ جب وُہ پاؤں دَھرتے ہیں تو اَبر کو تو سمندر بپھر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . سنا ہے عید کا چاند اُن کی راہ تکتا ہے خوشی کے دیپ ، قدم خوش نظر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . سنا ہے رُوپ کا دَرپن ہے رَقص کرتا کنول حسین غنچے اُسے بن سنور کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry #ShahzadQais

  • . . سنا ہے بوند جو پانی کی لب کو چھُو کے گری شراب خانے اُسے آہ بھر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry

  • . . سنا ہے چال پہ ہے آنکھ ، راج ہنسوں کی غزال کُوچۂ جاں سے گزر کے دیکھتے ہیں . . .

    #UrduPoetry #ShahzadQais

←Previous Page
1 … 284 285 286 287 288 … 1,681
Next Page→

Shahzad Qais