. . وہ اَداؤں کے پیر و مرشِد ہیں منتظِر ہر غزال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais #شاعری
. . دوستو! بن مُبالغے کے سنو آفتاب ایک خال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais #شاعری
. . آگ بھڑکاتا ہے تجسس کی پردہ ’’دَرپردہ‘‘ جال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais #شاعری
. . دِل ، جگر ، جاں ہے میری اُن کے پاس میرے پاس اِک رُومال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais
. . آخری سال میرا یہ ہو گا سولہواں چونکہ سال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais #شاعری
. . اُن کا اِک بال بھی گو میرا نہیں پر مرا بال بال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais #شاعری
. . دِل میں گو کہ خیال لاکھوں ہیں سب سے اُونچا خیال اُن کا ہے . . .
#UrduPoetry #ShahzadQais #LailaQais #شاعری

