نام شام اَپنا خود اُٹھا لیجے
خود کو خود کاندھے پر بٹھا لیجے
گھر میں ، گیراج میں یا باہر ہی
عالمی اَنجمن بنا لیجے
میر و غالب وَغیرہ سے منسوب
اُردُو ایوارڈ بھی چلا لیجے
سر کے بل آنے کو ہیں راضی اَدیب
بات جو مانے وُہ بلا لیجے
اِک ٹکٹ ، چند نوٹ ہیں لازِم
یا طلب بسترے کی ، کار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
#شہزادقیس
.