03/11 - بات تو صرف دَس ہزار کی ہے

آپ باہر کمائی کرتے ہیں
اور اِتنی رَقم سے ڈَرتے ہیں ؟

آپ کے ہاں لکھاری بننے کو
لوگ جی جان سے گزرتے ہیں

روکنے والے سارے حاسد ہیں
اُن کی باتوں پہ کان دَھرتے ہیں ؟

لوگ کیسینو بھی تو جاتے ہیں
ڈُوبنے والے ہی اُبھرتے ہیں

ہم کو معلوم ہے کہ آپ کے ہاں
ایک روٹی بھی دو دُلار کی ہے

بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
بات تو صرف دَس ہزار کی ہے
#شہزادقیس
.

Sign Up