وُہ ہنس رہا ہو تو کچھ بچے آ کے کہتے ہیں

وُہ ہنس رہا ہو تو کچھ بچے آ کے کہتے ہیں
یہ اِملی کھا کے دِکھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

بہت پسند ہے لڑکوں کو علم کی خوشبو
رُومال اُس کا چرائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

پٹائی کر کے ہٹے تو پٹے ہُوئے لڑکے
چھڑی کو چومتے جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جو لکھ کے بھیجے شکایت تو باپ صاحب بھی
لکھائی لب سے لگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

بجے جو چھُٹی کی گھنٹی تو بچے ہچکی زَدہ
زَمانے بھر کو رُلائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

شبِ فِراق پہ مضمون بچے لکھ لائے
اَب اور کیسے بتائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جو اِمتحان لے ، شاگرد اُس کو نمبر دیں
کئی تو دیتے ہی جائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
#شہزادقیس
.

Sign Up