Page No. 1

Page No. 1

ہر خوشی کو زَوال ہے بابا
ایک غم کا سوال ہے بابا
جس کسی کو بھی گھِن نہیں آتی
اُس پہ دُنیا حلال ہے بابا
دانے دانے پہ نام کا مطلب
دانے دانے پہ جال ہے بابا
چیونٹیاں بھی ذَخیرہ کرتی ہیں
بانٹنے میں کمال ہے بابا
صرف اَچھے خیال سوچا کرو
یہ جہان اِک خيال ہے بابا
ایک دِن رَکھنے سے ہی ظاہر ہے
عشق اَب بھیڑ چال ہے بابا
آرزُو میں بھی نقل کرتے ہیں
سخت قحط الرِجال ہے بابا
عزمِ اِبلیس کی خبر ہے مجھے
تیرا بچنا محال ہے بابا
ایک جمِ غفیر جسموں کا
آدَمی خال خال ہے بابا
بولنے والے اِس لیے چُپ ہیں
کان والوں کا کال ہے بابا
قیس نے جس کو دُکھ سے کاٹ دِیا
شعر وُہ بے مثال ہے بابا
(Built By UrduKit UrduKit.com)
Not yet rated

No Comments

Add a comment:

Code
*Required fields