• Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow
پلاتا ہے حق جس کو جامِ محمدؐ

پلاتا ہے حق جس کو جامِ محمدؐ

پلاتا ہے حق جس کو جامِ محمدؐ
وُہ پلکوں سے چومے گا نامِ محمدؐ
فَہم ، عشق ، تعلیم ، تقویٰ ہے لازِم
سبھی کیسے سمجھیں مقامِ محمدؐ
عبادَت کی معراج ، سبحانَ رَبّی
خدا نے کیا کم قیامِ محمدؐ
دُرُود اُن پہ جب جب پڑھیں بھیگی آنکھیں
اُترتا ہے دِل پر سلامِ محمدؐ
محمدؐ کے دُشمن ! لہب سے لے عبرت
خدا آپ لے اِنتقامِ محمدؐ
بشر عہدِ طفلی سے باہر تو نکلے
کریں گے سبھی اِحترامِ محمدؐ
کلامِ محمدؐ ، بحکمِ خدا ہے
کلامِ خدا ہے کلامِ محمدؐ
خلاصہ مکمل شریعت کا لکھ لو
حلالِ محمدؐ ، حرامِ محمدؐ
بہت ہو چکی ، اَب فقط ایک نعرہ
نظامِ محمدؐ ، نظامِ محمدؐ
مجھے کاش محشر میں سہواً ہی سمجھیں
غلامِ غلامِ غلامِ محمدؐ
مزہ قیس جنت میں آئے گا تب ہی
سنا پائیں نعتیں بنامِ محمدؐ
Not yet rated

No Comments

Add a comment:

Code
*Required fields