• Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow
محبت کے دِلکش نگینے سلام

محبت کے دِلکش نگینے سلام

محبت کے دِلکش نگینے سلام
مبارَک ، مقدس مہینے سلام
اے قرآن آوَر ، اے وِجدان گر
اے بخشش کے روشن خزینے سلام
نگاہوں میں توبہ کی برسات ہے
تلاوَت سے پُر نُور سینے سلام
تقدس کو لگ جائیں گے چار چاند
اَگر جا کے بھیجیں مدینے سلام
جبیں پر ہیں سجدے چمکتے ہُوئے
منور ہُوئے سب کے سینے سلام
عنایت ہے رَب کی کہ تجھ کو کہیں
خطار کار ، عاصی ، کمینے سلام
سبھی یکساں بھوکے ، غنی یا فقیر
اُخوت کے اَعلیٰ قرینے سلام
سکھاتا ہے غلبہ ہمیں نفس پر
ترقی کے پُر نُور زینے سلام
نظر میں حیا ہے تو دِل نرم خُو
تقدس بھرے آبگینے سلام
ہر اِک متقی کو مسلسل کہیں
بہشتی مَحَل کے خزینے سلام
منا لے جو رَب قیس رَمضان میں
کہیں اُس کو گیارہ مہینے سلام
Not yet rated

No Comments

Add a comment:

Code
*Required fields