• Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow Slideshow
Page No. 1

Page No. 1

اور کیا اِنتظام ہے صاحب؟
صرف مے تو حرام ہے صاحب
چند دِلچسپ نعمتوں کے بغیر
جام بھی کوئی جام ہے صاحب
اِک ملاقات کا بکھیڑا ہے
زِندگی ایک شام ہے صاحب
ڈھانپ کر لاش ، سنتری نے کہا
حُسن والوں کا کام ہے صاحب
دائروں میں کٹے گی سب کی حیات
آرزُو سب کی خام ہے صاحب
ہم شہنشاہ کے قریبی ہیں
نام اَپنا عوام ہے صاحب
راستوں کو کوئی عزیز نہیں
زِندگی کا نظام ہے صاحب
صاحبو بس دَوام اُسی کو ہے
بس اُسی کو دَوام ہے صاحب
دَھڑکنیں کب ہیں دِن میں لاکھوں بار
آسمانی سلام ہے صاحب
عقل سجدے سے روک سکتی ہے
عشق پہلا اَمام ہے صاحب
آپ کو جو پسند آیا وُہی
قیس کا کُل کلام ہے صاحب
(Built By UrduKit UrduKit.com)
Not yet rated

No Comments

Add a comment:

Code
*Required fields